نیشنل ریفائنری لمیٹڈ

کمپنی رجسٹریشن نمبر۰۰۰۱۷۴۷ (NTN) نمبر (۷-۰۷۱۱۳۲۵)

مستقبل کے منصوبے

کمپنی کے مستقبل کے منصوبے مندرجہ ذیل ہیں جن کا مقصد کمپنی کی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو بڑھانا اور سازگار ریفائنری سرگرمیوں کے لئے کمپنی کی آپریشنل صلاحیتوں کو برقرار رکھناہے۔

1) اپ گریڈ منصوبے
ریفائنری کے اپ گریڈ منصوبوں میں خطیر سرمایاکاری درکار ہوتی ہے، تاہم براؤن فیلڈ ریفائننگ پالیسی کی منظوری کے تحت حکومت نے کچھ مراعات کی پیشکش کی ہے،جس کے بعد آپ کی کمپنی درج ذیل اپ گریڈیشن پروجیکٹس کی منصوبہ بندی کررہی ہے

- ہائیڈروکریکر / باٹم آف بیرل اپ گریڈ
اس اپ گریڈ کا مقصد فرنس آئل کی پیداوار کو جزوی طور پر کم کرنا اور اسے ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں تبدیل کرنا ہے۔

- سی سی آر (کنٹینیوئس کَیٹالسٹ ری جنریشن) پلیٹفارمنگ یونٹ
اس یونٹ کا مقصد پٹرول کے حجم کوبڑھانااور ملک کیEURO-V معیارکے پٹر و ل کی پیداوارکو پور اکرنا ہے۔ کمپنی دیگر متعلقہ یونٹوں کے ساتھCCR (کنٹینیوئس کیٹالسٹ ریجینیریشن) پلیٹ فارمنگ یونٹ کی تنصیب پر غور کر رہی ہے۔
جدید مارکیٹ کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے این آرایل) (NRL نے تفصیلی فزیبلٹی اسٹڈی کا آغاز کیا ہے جسے عالمی شہرت یافتہ انجینئرنگ کنسلٹنسی ووڈ (Wood) سرانجام دے گا۔ یہ اسٹڈی موجودہ منصوبوں کا جائزہ لے کر ممکنہ خلا(Potential gaps) دورکرے گی جبکہ اپگریڈمنصوبوں کی مجموعی قدر میں اضافہ کرے گی۔ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو اضافی یونٹس کو بھی شامل کیا جا سکے گا۔ توقع ہے کہ اُن کا دائرہ کار 31 اکتوبر 2025 تک حتمی شکل اختیار کر لے گا اور مالی سال 2026 کی تیسری سہ ماہی تک مکمل ہوں گی، جس کی بنیاد پر اپ گریڈیشن منصوبوں کی حتمی ترتیب طے کی جائے گی۔

2) دیگر بہتری کے منصوبے
- لیوب-I ریفائنری کا ٹرن اَراونڈ
کمپنی کی جانب سے مالی سال 26 20کی دوسری سہ ماہی میں Lube-Iریفائنری کے ٹرن اراؤنڈ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، تاکہ ریفائنری کے کام کوبہترین طریقہ سے جاری رکھاجاسکے اور بار بارمینٹیننس کی ضرورت کم ہو۔

- بی ٹی ایکس (بینزین، ٹولوئین، زائلین) پلانٹ
1979 میں کمیشن شدہ اس پیٹروکیمیکل پلانٹ کی سالانہپیداواری صلاحیت تقریباً 180,000 بیرل ہے۔ طویل عرصے سے اسے کمرشل بنیادوں پر استعمال نہیں کیا گیا؛ کمپنی آئیندہ سال اس کی مربوط اوورہال کے امکان کا جائزہ لے گی۔

- فکسڈ بیڈ ریفارمر کَیٹالسٹ کی تبدیلی
مالی سال 2026 میں موجودہ فکسڈ بیڈ ریفارمر کے کَیٹالسٹ کو اپ گریڈڈ ورژن سے بدلنے کا منصوبہ ہے، جس سے مصنوعات کا معیار بہتر اور پیٹرول کی پیداوارمیں بہتری آ ئے گی۔

- موٹر اسپرٹ سلفر ریڈکشن پروجیکٹ
کمپنی نے موجودہ نیفتھا بلاک کے لائسنس ہولڈر یو او پی (یونیورسل آئل پروڈکٹسUOP) کو ایک مطالعاتی منصوبہ تفویض کیا ہے جس کا مقصد میڈیم نیفتھا میں سلفر کی مقدار مزید کم کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔ اس اقدام کی کامیاب تکمیل کم سلفرپیٹرول کی پیداوار میں مزید اضافہ ممکن بنائے گی۔