نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (NRL)ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر ۱۹ أگست ۱۹۶۳ کو وجود میں آئی۔ حکومتِ پاکستان نے ، جو کہ اسٹیٹ پٹرولیم رفائننگ اینڈ پٹروکیمیکل کارپوریشن(PERAC) میں اپنی حصص داری کے ذریعے کنٹرول کر رہا تھا، وزارتِ پیداوار کے زیر اہتمام اکنامک ریفارمز آرڈر، ۱۹۷۲ کے تحت این آر ایل (NRL) کا انتظام سنبھال لیا۔
حکومتِ پاکستان نے ۱۹۹۸ میں پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کی وزارت کے انتظامی امورکے تحت نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کو رکھنے کا فیصلہ کیا۔