نیشنل ریفائنری لمیٹڈ

کمپنی رجسٹریشن نمبر۰۰۰۱۷۴۷ (NTN) نمبر (۷-۰۷۱۱۳۲۵)

کارپوریٹ مقاصد اور ترقی کی حکمت عملی

نیشنل ریفائنری لمیٹڈ پیٹرولیم ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس ہے جو کہ گھریلو کھپت اور برآمد ات کیلئے ایک بڑی رینج کی فیول مصنوعات، لیوبز(lubes)، بی ٹی ایکس (BTX)، اسفالٹ (asphalts) اور خاص (specialty) مصنوعات کی تیاری اور سپلائی میں مصروف عمل ہے۔ این آر ایل کے مقاصد اور ترقی کی حکمت عملی پائیدار پیداوری، منافع،اعلیٰ سطح کی حفاظت، پیشہ ورانہ صحت اور ماحولیاتی دیکھ بھال کے حصول کیلئے ہے۔ اسکے حصول کیلئے انسانی وسائل کی ری انجینئرنگ اور ترقی، اضافیِ قدر کی بڑھوتری، تحفظ کے اقدامات پر عمل درآمد، اور موجودہ کے ساتھ ساتھ نئے وسائل کو اَپ گریڈ کرنے کے ذریعہ مسلسل ترقّی کی ضرورت ہے۔ بدلتے ہوئے عالمی ماحول میں، کارپوریٹ مقصد اور ترقیاتی حکمت عملی کو اکّیسوی (21st) صدی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے بیان کیا گیا ہے۔

کارپوریٹ مقاصد

  • ·    اس بات کی یقین دہانی کرنا کہ کاروبار کی پالیسی اور اہداف قومی اہداف کے مطابق ہیں۔
  • ·    پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی ملکی مانگ کو پورا کرنے میں تعاون کرنا۔
  • ·    بہترین قیمت اور معیاری مصنوعات کی فراہمی کے ذریعہ کسٹمرزکو مطمئن کرنا۔
  • ·    تحفظ کے اقدامات کے ذریعے قیمت میں کمی اور خام تیل کی فی بیرل قیمتمیں اصلاح کرنا۔
  • ·    پیشہ ورانہ صحت، حفاظت اور ماحولیاتی دیکھ بھال کے اعلی معیارکا حصول اور اسکو برقرار رکھنا۔
  • ·    حصص یافتگان کے موجودہ اور متوقع سرمایہ کاری پر مناسب واپسی کو یقینی بنانا۔
  • ·    ایک موثر ادارہ کیلئے بین الاقوامی معیار کی ضرورت کے مطابق جدید انتظامی نظام کو برقرار رکھنے۔

ترقی کی حکمت عملی

  • ·    پٹرولیم مصنوعات میں پائیدار خود کارکردگی کے حصول کیلئے قومی کوششوں میں شراکت داری کرنا۔
  • ·    جدید ٹیکنالوجی / منیجمنٹ تکنیک اور ٹریننگ سہولیات کو اپ گریڈکرتے ہوئے انسانی وسائل کو ترقی دینا۔
  • ·    توانائی کے تحفظ کے لئے توازن اورجدتّ اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ماحول دوست مصنوعات کیلئے بہتری کرنا۔
  • ·    دی بوٹل نیکنگ(debottlenecking )اور نئی سہولیات میں اضافہ کے ذریعہ ریفائننگ کی صلاحیت میں توسیع کرنا۔
  • ·    موثر ریفائنری آپریشن کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ صحت، حفاظت اور ماحولیاتی دیکھ بھال کے اعلی ترین معیارات کے حصول کیلئے نئی ٹیکنالوجی کاحصول کرنا۔
  • ·    ری انجینئرنگ، ڈیزائن اور سازوسامان کی تعمیر میں خود انحصاری حاصل کرنا۔