نیشنل ریفائنری لمیٹڈ

کمپنی رجسٹریشن نمبر۰۰۰۱۷۴۷ (NTN) نمبر (۷-۰۷۱۱۳۲۵)

انسانی وسائل

پیٹرولیم ریفائننگ کا کام پیچیدہ آپریشن پر مشتمل ہے۔ لہذا ، اسکے آپریشن کو محفوظ طریقے سے سر انجام دینے کیلئے اعلیٰ مہارت اور کارکردگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے نئے فارغ التحصیل پیشہ ورانہ ڈگری کے حامل افراد کومنیجمنٹ ٹرینیز اسکیم (Management Trainees Scheme) کے تحت بطورٹرینیز رکھا جاتا ہے۔ ٹریننگ کی مدت عام طور پر ایک سال ہے جو کہ دورانِ تربیت ٹرینی کی کارکردگی کی بنیاد پر بڑھائی یا گٹھائی جا سکتی ہے۔ابتداء میں، ٹرینیز پیٹرولیم ریفائننگ سے متعلق تھیوریٹکل کانسیپٹس (theoretical concepts) سے واقفیّت حاصل کرتے ہیں اور پھر عملی تربیت کیلئے انہیں مختلف فنکشنل ایریاز (functional areas) میں تعینات کر دیا جاتا ہے۔ تھیوریٹکل کانسیپٹس پر لیکچرز ریفائنری میں کام کرنے والے ان پیشہ ور افراد کیجانب سے دیے جاتے ہیں جو متعلّقہ فیلڈ میں پیشہ ورانہ ڈگری رکھنے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر تجربہ رکھتے ہیں۔ ٹرینیز کی حاصل کی گئی معلومات اور مہارت کی سطح کا وقتاً فوقتاً اندازہ لگایا جاتاہے اور اسکے مطابق انکے تربیتی پروگرام پر نظر ثانی اور ضرورت کیمطابق تبدیلی کی جاتی ہے۔

اسی طرح ایک اپرنٹس شب (apprenticeship) اسکیم بھی موجود ہے جسکے تحت سائنس میں پیشہ ورانہ ڈپلومہ ہولڈرز اور انٹرمیڈیٹس (intermediates) کوریفائنری کے آپریشنز اور مینٹیننس (maintenance) میں تربیت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس اسکیم میں تربیت کی مدت ڈپلوما ہولڈرز کے لئے ۲ سال اور انٹرمیڈیٹس کے لئے ۳ سال ہے۔

نئے فارغ التحصیل پیشہ ور افراد کی تربیت کے علاوہ، این آر ایل میں پہلے سے کام کرنے والے افراد کو بھی انکی فیلڈز میں تازہ ترین پیش رفت سے ہم آہنگ رکھنے کیلئے کنٹینیوئنگ پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرامز (Continuing Professional Development Programs) کے انعقاد کے ذریعہ سیتربیت فراہم کی جاتی ہے۔

انسانی وسائل ریفائنری کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے کیونکہ ریفائنری میں تربیت یافتہ ماہرین آسانی سے دستیاب نہیں ہیں۔ انسانی وسائل منیجمنٹ اور نان منیجمنٹ عملے پر مشتمل ہے اور انکی کل موجودہ طاقت ۰۰۰,ا نفوس سے زائد ہے۔

اچھی معیاری زندگی اور اچھی صحت برقرار رکھنے کے لئے ان کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، تنخواہ کے علاوہ مختلف فائدہ کی ا سکیمیں موجود ہیں، ان اسکیموں میں قابل ذکر مندرجہ ذیل ہیں: ۔

  • - اپنے اور خاندان کیلئے میڈیکل سہولت
  • - دورانِ تعطیل سفری معاونت (Leave Fare Assistance)
  • - ورک مین کیلئے بچوں کی تعلیم کیلئے اسکالرشب
  • - کار لون (بغیر سود کے)
  • - منیجرز اور ان سے اوپر کے عہدیداروں کیلئے کلب کی رکنیت
  • -ورک مین کیلئے کمپنی کے اخراجات پر حج
  • - ہاوٰسنگ اسسٹنس اسکیم (بغیر سود کے)
  • - پینشن اور گریچوٹی