نیشنل ریفائنری لمیٹڈ

کمپنی رجسٹریشن نمبر۰۰۰۱۷۴۷ (NTN) نمبر (۷-۰۷۱۱۳۲۵)

کارپوریٹ سما جی ذمہ داری

کمپنی اپنے صارفین، ملازمین اور حصص یافتگان کے علاوہ قومی معیشت کیلئے اپنی سماجی ذمہ داری کا احساس رکھتی ہے۔ ایک ذمہ دار ادارہ کے طور پر، کمپنی نے ملک میں معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف طریقوں سے معیشت کے مختلف سماجی کاموں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اس سلسلے میں کمپنی کی طرف سے15 ملین روپے اور ملازمین کی طرف سے 1.68ملین روپے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیہ کیے گئے۔یہ تعاون ملک کے شدید سیلاب سے متاثر افراد اور کمیونٹیز کی مدد کے لیے ایک معمولی لیکن اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان امدادی کوششوں میں حصہ لے کر، کمپنی ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنے اور مصیبت کے وقت قوم کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے اپنی لگن کا مظاہرہ کرتی ہے۔ مزیدبراں، تعلیم کے فروغ کے لیے,000 75 روپے عطیہ کے طور پر دیے ہیں۔

کمپنی اس بات کیلئے پر عزم ہے کہ اس کے کردار کو نہ صرف ایک تجارتی ادارے کے طور پر بلکہ ایک سوشل پارٹنر کے طور پر بھی تسلیم کیا جائے۔اس سلسلے میں کمپنی نے تین معذور افراد کو سندھ معذور افراد) ملازمت،بحالی اور فلاح وبہبود ایکٹ ۴۱۰۲؁(The Sindh Differently able person (Employment, Rehabilitation and Welfare Act 2014)کی ہدایت کیمطابق ملا زمت دے رکھی ہے اور ایسے افراد کی کمپنی کی ملازمت میں کم تعداد رکھنے کے عوض میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ کو15.4 ملین روپے کی ادائیگی بھی کرچکی ہے۔