نیشنل ریفائنری لمیٹڈ

کمپنی رجسٹریشن نمبر۰۰۰۱۷۴۷ (NTN) نمبر (۷-۰۷۱۱۳۲۵)

ایچ ایس ای

ماحول کی حفاظت اور پیداوار کی فی یونٹ لاگت کم کرنے کیلئے موجودہ دور کی ریفائنری معاشیات میں توانائی کی بچت اہم ہے۔ این آر ایل اپنے کام کے ماحول میں ماحولیاتی سماج اور اقتصادی تحفّظات کے انظمام کے ذریعہ سسٹینیبل ڈیولپمنٹ منیجمنٹ (sustainable development management) میں حصہ لیتا ہے۔ ۹۰ رون انلیڈیڈ موٹر گیسولین کا حالیہ انعقاد اچھی صحت اور ماحول کے تحفّظ کیلئے ہماری سنجیدگی کا ایک اور ثبوت ہے۔

ایچ ایس ای محکمہ کا بنیادی فنکشن ریفائنری یونٹس میں ماحول کی بہتری اور تونائی کی بچت کے مواقع کی دریافت، اسکے لئے تجاویز کی تیاری و جائزہ اور ان کو لاگو کرنا ہے۔ ماحولیاتی قوانین پر عمل (این ای کیو ایس) اور کارکردگی میں مسلسل بہتری کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے این آر ایل کی ایچ ایس ای کیو پالیسی (HSEQ policy) فیصلہ سازی کے عمل میں ایک کارنر اسٹون (corner stone) کی حیثیت رکھتی ہے۔ریفائنری فیول آئلز اور فرنسز فیول گیس کے کمبسٹن (combustion) کے فراہم کردہ تھرمل توانائی کی بہت زیادہ مقدار استعمال کرتا ہے۔

ایچ ایس ای محکمہ کا بنیادی فنکشن ریفائنری یونٹس میں ماحول کی بہتری اور تونائی کی بچت کے مواقع کی دریافت، اسکے لئے تجاویز کی تیاری و جائزہ اور ان کو لاگو کرنا ہے۔ ماحولیاتی قوانین پر عمل (این ای کیو ایس) اور کارکردگی میں مسلسل بہتری کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے این آر ایل کی ایچ ایس ای کیو پالیسی (HSEQ policy) فیصلہ سازی کے عمل میں ایک کارنر اسٹون (corner stone) کی حیثیت رکھتی ہے۔ریفائنری فیول آئلز اور فرنسز فیول گیس کے کمبسٹن (combustion) کے فراہم کردہ تھرمل توانائی کی بہت زیادہ مقدار استعمال کرتا ہے۔ توانائی کی بچت کے کئی منصوبے نیشنل ریفائنری میں زیر عملہیں جنکی بناء پر خام تیل کی فی بیرل توانائی کی کھپت میں کمی آچکی ہے۔ مائع مادوں اور گیسیی (gaseous) اخراج کی بڑی مقدار کا بھی پیٹرولیم پروسیسنگ میں سامنا کیا جاتا ہے۔آلودگی اور گندے پانی کے اخراج کی رو ک تھام کیلئے این آر ایل میں مستقل بنیادوں پر امپرومنٹ پروگرامز (improvement programs) کیے جاتے ہیں۔ ماحولیاتی کارکردگی کی پیمائش کیلئے مادوں اور اخراج کے نمونوں کی جانچ کے ذریعہ سے آلودگی کی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے۔ اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ایچ ایس ڈی (HSD) کو ماحول اور صحت دوست بنانے کے لیے بلآخر اس میں سلفر (sulphur) کی کمی کرنی پڑے گی، منیجمنٹ نے حکومت کی مقرر کردہ حد تک سلفر کی کمی کیلئے کامیابی کے ساتھ ہائیڈرو ڈی سلفیورائزیشن پلانٹ (hydro-desulphurisation plant) لگالیا ہے ۔

آئی ایس او ۹۰۰۱، آئی ایس او ۱۴۰۰۱ اور او ایچ ایس اے ایس ۱۸۰۰۱سرٹیفکیشن

این آر ایل کی ماحولیاتی پریکٹسسز (Environment practices) اور کوالٹی اسٹینڈرز (Quality Standards) کو عالمی معیار کے مطابق کرنے کیلئے کوالٹی آئی ایس او ۹۰۰۱ انوارمنٹ منیجمنٹ سسٹم (Environment Management System) آئی ایس او ۱۴۰۰۱ کی سرٹیفکیشن حاصل کی گئی۔ اسی طرح، کام سے متعلق صحت اور حفاظت کے خطرات کے کنٹرول کیلئے او ایچ ایس اے ایس ۱۸۰۰۱کا سرٹیفکیشن حاصل کیا گیا۔ آئی ایس او ۹۰۰۱، آئی ایس او ۱۴۰۰۱ اور او ایچ ایس اے ایس ۱۸۰۰۱ کے عملی اقدام نے این آر ایل کو کوالٹی، ماحول اور پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کی سرٹیفکیشن میں ملک میں رہنمائی مثال بنا دیا۔