نیشنل ریفائنری لمیٹڈ

کمپنی رجسٹریشن نمبر۰۰۰۱۷۴۷ (NTN) نمبر (۷-۰۷۱۱۳۲۵)

کمپنی کی نوعیت اور اسکاتعارف:

نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (NRL)ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر ۱۹ أگست ۱۹۶۳ ؁کو وجود میں آئی۔ حکومتِ پاکستان نے ، جو کہ اسٹیٹ پٹرولیم رفائننگ اینڈ پٹروکیمیکل کارپوریشن(PERAC) میں اپنی حصص داری کے ذریعے کنٹرول کر رہا تھا، وزارتِ پیداوار کے زیر اہتمام اکنامک ریفارمز آرڈر، ۱۹۷۲ کے تحت این آر ایل (NRL) کا انتظام سنبھال لیا۔

حکومتِ پاکستان نے ۱۹۹۸ ؁میں پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کی وزارت کے انتظامی امورکے تحت نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کو رکھنے کا فیصلہ کیا۔

جون ۲۰۰۳ ؁ میں حکومتِ پاکستان نے این آر ایل (NRL)کو اپنے نجکاری پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ فروخت کیلئے اسٹرٹیجک سرمایہ کار کو%۵۱ شیئرز کی مالیت اور انتظامی امور کی منتقلی کی پیشکش کی گئی، نتیجتاً نجکاری کیلئے قیمت کے تعیّن کے تکنیکی جائزہ کے عمل کو شروع کیا گیا۔ بلاٰخر، جولائی ۲۰۰۵ ؁ میں مسابقتی بولی کے بعداین آر ایل(NRL) کو اٹک آئل گروپ نے حاصل کرلیا۔ سات جولائی ۲۰۰۵ ؁ کو کمپنی کی نجکاری کیبعد اسکے انتظامی امور نئے مالک (اٹک آئل گروپ) کے حوالے کر دیے گئے۔

کاروباری سرگرمیاں اور ریفائری کا جائزہ-

NRLپٹرولیم مصنوعات کی وسیع رینج میں تیاری،پیداوار اور فروخت کے ساتھ وابستہ ہے۔ ریفائنری کمپلیکس تین ریفائنیریوں یعنی دو لیوب اور ایک فیول ریفائنری پر مشتمل ہے جو کہ سالانہ 24,570,000 اور روزانہ70,000 بیرل خام تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دو لیوب ریفائنریز Reduced Crude کو پروسیس کرکے لیوب بیس ٓائل، ترکول، ویکس اور دوسری خاص مصنوعات بنا تی ہے۔ مختلف پلانٹ کی تفصیل درج ذیل ہے۔

پہلی لیوب ریفائنری-

سالانہ 3,976,500 بیرل خام تیل اور 533,400بیرل لیوب بیس آئل پروسیس کرنے کی حامل پہلی لیوب ریفائنری کو اٹلی کی کمپنی SNAM PROGETTI نے ڈئزائن اور تعمیر کیا اوراسے جون ۶۶۹۱؁ء میں کمیشن کیا گیا۔ یہ ریفائنری فیول، اسفالٹ اور حاص ٓآئل تیار کرتی ہے۔ Two Stage Distillation Unit کی ستمبر۰۲۰۲؁ء میں تجدید کے بعد حام تیل پروسیس کرنے کی صلاحیت کو (PSD)12,050 Barel Per Steam Day سے بڑھ کر 17,000 بیرلPSD جو کہ مجموعی طور پر 5,967,000بیرل سالانہ ہے اور ویکوم فریکشینش صلاحیت کو 5,200 بیرل PSDسے بڑھا کر 6,600بیرل PSD کر دیا گیاہے۔

Hydro Skimming فیول ریفائنری-

اپریل ۷۷۹۱؁ ء میں رومانیہ کی کمپنی انڈسٹریل ایکسپورٹ امپورٹ (IEI)نے ڈیزائن اور تعمیر کیا جس کی خام تیل پروسیس کرنے کی صلاحیت 11,385,000بیرل سالانہ تھی۔ فروری ۰۹۹۱؁ ء کو اس کی پیدواری صلاحیت 16,500,000بیرل سالانہ تک بڑھادی گئی۔ فیول پروڈکٹس میں LPG،نافتہ،موٹر گیسولیں،مٹی کا تیل، جہازوں کا فیول، ڈیزل اور فرنس آئل شامل ہیں۔مارچ ۷۱۰۲؁ء میں دوسری تجدید کے ساتھ اس کی استعداد 18,603,000بیرل سالانہ تک بڑھا دیا گیا۔

منسٹری آف انرجی(پٹرولیم ڈیویژن) کے ہدایات کے تحت NRLنے UOPلائسنس کے حاملDisel Hydrotreater Unit کو کمیشن کیاجو کہ روزانہ HSDکے 29,765 بیرل PSDکو پر وسیس کرکے Euro-II کے معیا ر کے مطابق بہتر بناتا ہے۔یہ پلانٹ HSDمیں Sulphurکی مقدار کو کم کرکے10PPM پر لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اکتوبر۷۱۹۱؁ء کو کمپنی نے 6,793 بیرلPSDکے پیداوار کے حامل آئسومیرائزیش یونٹ کا کمیشن کیا۔

دوسری لیوب ریفائنری:۔

انگلینڈ کی کمپنی CE Lummusکے ڈیزائن کردہ اوررومانیہ کے Industrial Export Import (IEI) کی تعمیر کردہ دوسری لیوب ریفائنری کو جنوری ۵۸۹۱؁ء میں کمیشن کیا گیا۔ جسکی پیداواری صلاحیت لیوب بیس آئل کی سالانہ 70,000بیرل اور اسفالٹ کی 1,000,000 ٹن سالانہ ہے۔ Exxon Mobil کے تعاون سے شروع کے گئے لیوب تجدیدی پروجیکٹ کو کمیشن کیا گیا ہے جس نے لیوب بیس آئل کی پیداواری صلاحیت کو 805,000 بیرل سالانہ تک کر دیا ہے۔

BTX

پیٹروکیمیکل پلانٹ:فرانس کی کمپنی Nordon ET Cie کا ڈیزائن اور تعمیر کردہ سالانہ 180,000بیرل لیوب بیس آئل کے پیدوار کے حامل بی ٹی ایکس پلانٹ کو اپریل ۹۷۹۱؁ء میں کمیشن کیا گیا۔ یہ پلانٹ خاص کیمیکل مارکیٹ کے لئے Benzene، Toluene اور Xylene بناتا ہے۔